دودھیا سفر
ترجمہ: سعادت سعید
ہمیشہ ہمیشہ کےلیے مشکل ہے جاگنا
پر امن نیند سے
کیچ میں لت پت تاریکی سے
وہ ان کئی برسوں کے کوائف سے
پہچانا جاتا ہے، جن میں اس نے
ہمیشہ پہلی دفعہ قیام کیا تھا
وہ پوچھتی ہے
دور سے یا انتہائی قریب سے آتی
حیران کن مانوس آواز میں
اب وہ کون پرندہ ہے ۔ ایک
چڑیا؟