ایک لفظ
ترجمہ: احمد سلیم
میرے لیے ایک گیت گاؤ! ایک کہانی سناؤ!
کوئی بھی پرانی کہانی، جو یاد ہو تمہیں
لیکن مجھے اس طرح مت دیکھو،
کہ نظر کچھ نہ کہے اور سب کچھ کہہ دے
مجھے صرف ایک لفظ کہنا ہے
اور پھر کاموں میں مصروف ہو جانا ہے
کسی خواب کے لیے وقت نہیں، نہ تمہارے لیے ...
ٹمٹماتی موم بتی کہہ رہی ہے...
کہ ایک تھکی ہوئی رات میری منتظر ہے، اور مجھے جانا ہے...
مجھے بس ایک لے دے دو، گنگناتی رہوں جسے
اس راستے پر، جسے کہیں بھی نہیں پہنچنا
وہی ایک سڑک ہے میرے لیے
جو کہیں بھی نہیں جاتی
بہت طویل راستہ...
مجھے بس ایک لفظ دے دو
اور جانے دو!
(ہندی)