سرویشور دیال سکسینہ

سرویشور دیال سکسینہ

بھوک

    ترجمہ: قائم نقوی

     

    جب بھی

    بھوک سے لڑنے

    کوئی کھڑا ہوجاتا ہے

    تو خوبصورت دکھائی دینے لگتا ہے

    جھپٹتا باز

    پھن اٹھائے سانپ

    دو پاؤں پر کھڑی بکری

    کانٹوں سے ننھی پتیاں کھاتی ہوئی

    دبے پاؤں جھاڑیوں میں چلتا ہوا چیتا

    ڈال پر الٹا لٹک کر

    پھل کترتا طوطا

    یا ان سب کی جگہ

    اگر آدمی ہو

     

    جب بھی

    بھوک سے لڑنے

    کوئی کھڑا ہو جاتا ہے

    تو خوبصورت دکھائی دینے لگتا ہے

    (ہندی)