شمس الرحمان

شمس الرحمان

طرف داری

    ترجمہ:  ادیب سہیل

     

    مجھے گھاس میں چھپا ہوا سانپ بھلا لگتا ہے

    کیوں کہ وہ نقاب پوش دوست کی طرح ایذا رساں نہیں

    مجھے وہ اندھا (درندہ صفت) بھوت پسند ہے

    کیوں کہ وہ ایک خبطی نقاد سے زیادہ ہمدرد ہے

    مجھے ایک عیار محبوبہ کے بوسوں کے اشتعال سے کہیں زیادہ

    قہر آلود بچھو کے ڈنک کی چبھن لذت دیتی ہے

    میرے لیے سیاہ جنگل کا خوبصورت چیتا کہیں بڑھ کر پسند ہے

    کیوں کہ وہ کسی ایسے ڈکٹیٹر کو نہیں جانتا

    جو سب کچھ ہڑپ کر جانے کی اسٹراٹیجی پر کاربند ہے