چاند کا منظر
ترجمہ: عباس رضوی
نہ ہوا ہے نہ کہر ہے نہ انسان نہ کوئی حیوان
نہ اس کے فواروں کے سمندر سے
کوئی پانی بہتا ہے
نہ درخت ہیں
نہ پھول اس کی خوابوں کی جھیل کے کناروں پر کھلتے ہیں
نہ سبزہ اگتا ہے
اونچے پہاڑوں کو بادلوں کا کفن میسر ہے
نہ نشیبی صحراؤں کو
نہ کوئی وہیل مچھلی اس کے بحر طوفان میں فوارہ چھوڑتی ہے