سنو !
ترجمہ: عباس رضوی
سکوت وہ ہے
کہ جب سن سکو صداؤں کو
تو آؤ آج سنو
مگس کی سانس کے موہوم زیر و بم کی صدا
کسی پتنگے کے پیروں کی نرم سی آہٹ
فضا سے سبزۂ نورستہ پر اترتی ہوئی
سیم زاکہر کی صدا
اور پھر صبح کے وقت
نور سے پہلو بدلنے کی صدا
یا سنو شام کے وقت
جگمگاتے ہوئے تاروں کی روپہلی آواز