بورخیس

بورخیس

تم

    ترجمہ: انور زاہدی

     

    ساری دنیا میں ایک آدمی پیدا ہوا، ایک آدمی مر گیا

    زور ڈالنے کے لیے شماریات کے علاوہ کچھ نہیں

    ایک ناممکن ترمیم

    اس سے کم غیر ممکن نہیں کہ بارش کی خوشبو کو

    تمہارے دو رات قبل کے خواب سے ملا دیاجائے

    وہ شخص یویسس، ہابیل اور قابیل ہے

    جس نے پہلے پہل ستاروں کی کہکشاں تشکیل کی

    جس نے پہلا اہرام بنایا

    جس نے تبدیلیوں کی کتاب کے ہیک گرام پر افسوس کیا

    وہ لوہار جس نے ہینگٹ ، آئی نر، ٹیمبر سکیلوز تیر انداز

    کی تلوار پر پراسرار نشان کھو دے

    وہ   کتاب بیچنے والا، جس نےسموئل جانسن ، وولٹیز

    کو باپ کی مانند پرورش کیا

    باغبان ڈارون اپنے بحری جہاز بیکر پر

    موت کے کمرے میں ایک یہودی

    وقت، تم اور میں

    محض ایک تنہا شخص لڑائی میں، مٹارس

    ہیٹنگیر، ٹرافلگر، گٹربرگ، آسٹرٹیز

    میں مارا گیا

    محض ایک تنہا آدمی، ہسپتالوں ، کشتیوں

    دردناک تنہائی میں عادت اور محبت کے کمروں میں مارا گیا

    ایک تنہا انسان نے طلوع آفتاب کی وسعت پر غور کیا

    ایک تنہا انسان نے اپنی زبان پر تازہ پانی کی پیاس

    پھل اور گوشت کی خوشبو کو چھوڑ دیا

    میں اسی منفرد تنہا انسان کی بات کرتا ہوں

    جو ہمیشہ سے اکیلا ہے